اس عید ریلیز ہونے والی پاکستانی فلم گھبرانا نہیں ہے۔

عمران عمران

اس عید ریلیز ہونے والی پاکستانی فلم گھبرانا نہیں ہے۔

اس عید ریلیز ہونے والی پاکستانی فلم گھبرانا نہیں ہے۔ کا ریڈ کارپٹ اور پریمیئر کراچی کے نیوپلیکس سینما میں ہوا۔ فلم کی کاسٹ سمیت شوبز ستارے بھی ریڈ کارپٹ میں شریک ہوئے۔ فلم اس عید الفطر بڑے پردے کی زینت بنے گی۔

اس عید مچے گی پاکستانی فلموں کی دھوم،، 

چار پاکستانی فلمیں بڑے پردے کی زینت بنیں گی۔

کراچی کے نیوپلیکس سینما میں فلم گھبرانا نہیں ہے کے ریڈ کارپٹ پر ستاروں کا میلہ سجا،،  ساتھ ہی  فلم کا پریمیئر بھی ہوا

فلم کی کاسٹ نے شائقین کو اپنے اپنے انداز میں سینما آنے کی دعوت دی۔۔ کہا آپ نے گھبرانا نہیں ہے،، 

خوشی اس بات کی ہے کہ ہم نے جو معاشرے میں بنایا ہوا ہے کہ پولیس والا ایسا ہوتا ہے ویسا ہوتا ہے اس کے اوپر بہت زبردست قسم کا پرس پیکٹیو دیا ہے۔بس آپ نے گھبرانا نہیں ہے

 یہ خالصتاً انٹرٹینمنٹ فلم ہے پوری فیملی کے ساتھ آکر اس کو دیکھ سکتے ہیں آپ کو ایک لمحے کے لیے بھی ان کنفرٹیبل موومنٹ نہیں لگے گا

شوبز ستاروں نے شہریوں کو عید کی مبارکباد دی،، ساتھ پاکستانی فلم دیکھنے کا پیغام بھی دیا۔

سب سے پہلے آپ سب کو بہت بہت عید مبارک اور سب سے پہلت آپ کو گھبرانا نہیں ہے ۔عید کے اوپر موویز دیکھیں اپنے پیاروں سے ملیں بچوں کو عیدی دیں تحائف دیں

 بہت عرصے بعد سینماوں کی اوپننگ ہوئی ہے آپ لوگ موویزدیکھنے آئے گا آڈینس چاہئے انڈسٹری کے سروائیو کے لیے

فلم گھبرانا نہیں ہے کے پروڈیوسر حسن ضیا سمیت کاسٹ کا کہنا تھا کہ فلم کا ٹائٹل محض ایک جملہ ہے۔ اس کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں۔۔

گھبرانا نہیں ہے کا ملک کی سیاست سے کوئی تعلق نہیں ہے یہ وہ گھبرانا ہے جو اکثرہم اپنے پیاروں دوستوں کو کسی ایسے وقت میں ہوتے ہیں تو کہتے ہیں گھبرانا نہیں ہے)

 فلم بہت اچھی ہے۔خاص طور پر ویمن امپاورمنٹ کی اس پر بات ہوئی ہے۔صبا ہم نے آف دی کیمرہ دیکھا اس قسم کی بات کرتی ہیں اور وہ خود بھی امپاورڈ خاتون ہیں۔انہوں نے بہت انجوائے کیا ہے

فلم اس عید الفطر ملک بھر کے سینما گھروں میں ریلیز کی جائے گی،، ساتھ ہی تین مزید پاکستانی فلمیں دم مستم ، چکر اور پردے میں رہنے دو پردے پر جگمگائے گی،