کراچی میں شدید گرمی،
اوپر سے بجلی کی گھنٹوں بندش سے شہری
چکرا کر رہ گئے۔مختلف علاقوں میں چار سے بارہ گھنٹے تک لوڈشیڈنگ کی جارہی
ہے۔
کراچی کے مختلف علاقوں میں دن
ہو یا رات،،، بجلی کی بندش کا سلسلہ جاری ہے۔مختلف رہائشی علاقوں میں چار
سے بارہ گھنٹے تک بجلی کا تعطل جاری ہے۔ بلدیہ ، لیاری ، کورنگی ،شاہ
فیصل ، لانڈھی ، گلشن اقبال زیادہ متاثر ہیں۔ گلستان جوہر ، صفورا چوک ، سرجانی
ٹاؤن اور نیو کراچی میں بھی بجلی کی آنکھ مچولی جاری ہے۔ دوسری جانب ترجما ن کے الیکٹرک کا کہنا ہے کہ بلو ں کی ادائیگی
نا کرنے والے بجلی کی بلاتعطل فراہمی میں
بڑی رکاوٹ ہیں ۔نادہندگان کے خلاف کے الیکٹرک کا بھرپور کریک ڈاؤن جاری ہے
اور یومیہ پانچ ہزار کے قرینب کنکشن منقطع کیے جا رہے ہیں۔ بلوں کی ادائیگی کرنے کے
بجائے احتجاج کرنا افسوسناک ہے۔