کراچی، دانش
سابق کپتان شاہد آفریدی کہتے ہیں مشکل وقت میں کھلاڑیوں کا ساتھ دینے کی ضرورت ہے، کھلاڑیوں میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں، قومی ٹیم بہترین کھلاڑیوں پر مشتمل ہے،، وہ سمجھتےہیں کہ موجودہ ٹیم 2009کی طرح ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ جیتنے والا کارنامہ سرانجام دینے کی پوری صلاحیت ہے
سابق کپتان شاہد خان آفریدی انگلینڈ کے خلاف حالیہ ون ڈے سیریز میں وائٹ واش کے بعدقومی ٹیم کی حوصلہ افزائی کے لیے سامنے آگئے۔۔۔
ان کا کہنا ہے کہ اس وقت پاکستان کی قومی ٹیم بہترین کھلاڑیوں پر مشتمل ہے۔۔ ہمیں اپنے کھلاڑیوں کا حوصلہ بڑھانا ہو گا۔۔
یہ وہی لڑکے ہیں جنھوں نےپرفارم کیا ہے یہ وہی لڑکے ہیں جو پرفارم کیے جارہے ہیں یہ ہمارے بہترین کھلاڑی ہیں انہی سے ہمیں کام لینا ہے انہی کو ہم نے بیک کرنا ہے مشکل وقت میں ہار جیت اپنی جگہ ہے
سابق کپتان نے کہا کہ میدان میں لڑ کر ہارنے والی ٹیم کوقبول کرنا چاہیئے۔
میں یہ بھی محسوس کرتا ہوں حالیہ سالوں میں کرکٹ بہت تبدیل ہو چکی ہے۔ اب اٹیک ہی آپ کی دفاعی صلاحیت ہے اس کے علاوہ کامیابی نہیں ہے۔۔
کرکٹ بہت تبدیل ہوگئی ہے آپ کا جو اٹیک ہے وہ آپ کا ڈیفنس ہے اور آپ کو اٹیکنگ کرکٹ کھیلنا ہوگی، جیسے انگلینڈ کے اوپنرزآؤٹ ہو گئے لیکن جس کے بعد نمبر 4،5 پرآنے والے بیٹسمینوں نے پریشر نہیں لیا بلکہ باؤلروں کو انڈر پریشر کردیا
شاہد آفرید ی نے کہا کہ متحدہ عرب امارات میں دنیا کی بہترین ٹیموں کے خلاف ہمارا ریکارڈ اچھا رہا ہے۔
یو اے ای کے حالات میں اسپنرز اور بیٹسمینوں کا کردار بہت اہم ہے۔
اگر ہم نے اپنی اصل طاقت کو استعمال کیا تو ہم ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ جیت سکتے ہیں۔