کراچی میں چیز سپر اسٹور میں لگی آگ بے قابو ہوئی، تو انتظامیہ نے عمارت کو مخدوش قرار دے کر خالی کرالیا۔

چہرہ ڈیسک چہرہ ڈیسک

ایک سو پچاس سے زائد بیش قیمت فلیٹس کے مکین ناگہانی آفت پر شدید پریشان اور دلبرادشتہ ہیں۔

کہتے ہیں کہ ڈپارٹمنٹل اسٹور انتظامیہ کے خلاف مقدمہ درج کرائیں گے۔

کرپشن عروج پر ہے متاثرین روتے رہیں گے،غیر قانونی گودام بنالیا کوئی پوچھنے والا نہیں،چیف جسٹس نوٹس لیں جمع پونجی ختم ہوگئی

ایک دن ختم ہوا دوسرا آگیا۔

۔۔مگر کراچی سینٹرل جیل کے قریب واقع اس کثیر المنزلہ عمارت کے مکینوں کا امتحان ختم نہ ہوا۔

کشمیر روڈ اور شہید ملت روڈ کے سنگم پر قائم سمعیہ برج ویو نامی اس اپارٹمنٹ میں ایک دو نہیں بلکہ ڈیڑھ سو سے زائد خاندان آباد ہیں

جنہیں اب فکر ستارہی ہے کہ پائی پائی جوڑ کر جوآشیانہ بنایا تھا اس کا مستقبل کیا ہوگا۔

کھلے آسمان تلے بے سرو سامانی کے عالم میں بیٹھے سمعیہ برج ویو اپارٹمنٹ کے متاثرین بدھ کی صبح سے جاری  آگ اور پانی کا کھیل دیکھ رہے ہیں۔

 کہتے ہیں واقعے پر چیز انتظامیہ کے خلاف مقدمہ درج کرائیں گے۔۔

متاثرین نے مطالبہ کیا ہے کہ آتشزدگی واقعے کی شفاف تحقیقات کرکے ذمہ داروں کو سامنے لایا جائے اور عمارت ناقابل رہائش ہوجانے کی صورت میں پورا معاوضہ ادا کیا جائے۔