آگ نے صرف سامان نہیں جھلسایا۔ ایک نوجوان کے خواب بھی جلاڈالے

عمران عمران

آگ نے صرف سامان نہیں جھلسایا۔   ایک نوجوان کے خواب بھی جلاڈالے

کراچی میں جیل چورنگی کے قریب واقع چیز ڈپارٹمنٹل اسٹور میں لگی آگ نے صرف سامان نہیں جھلسایا۔

 ایک نوجوان کے خواب بھی جلاڈالے۔ گلستان جوہر کا رہائشی نوجوان وصی الدین بھی واقعے میں جان گنوا بیٹھا۔

۔ اہلیخانہ نے شکوہ کیا کہ نا حکومت نے پوچھا ،،نا اسٹور انتظامیہ نے داد رسی کی۔


نوکری کا پہلا دن ،، زندگی کا آخری دن بن گیا۔۔

جیل چورنگی کے قریب واقع چیز ڈپارٹمنٹل اسٹور میں لگی آگ نے ایک نوجوان کی جان ہی  نہیں لی۔

 اس کے خاندان کے خوابوں کو بھی جھلسا دیا۔ پہلے روز نوکری پر گیا وصی الدین حادثے کا شکار ہوکر جانبر نا ہوسکا۔

 گلستان جوہر میں واقع وصی کا جنازہ اٹھا تو رقت آمیز مناظر دیکھنے میں آئے۔

 اہلیخانہ کا کہنا تھا کہ نا حکومت آئی اور نا ہی اسٹور انتطامیہ نے رابطہ کیا۔

اہل محلہ بھی وصی کی اچانک موت پر افسردہ دکھائی دئیے۔

 حکومت سے رہائشی عمارتوں کے نیچے قائم اسٹورز ختم کرنے کا مطالبہ کردیا۔

وصی جامعہ کراچی کے شعبہ اکنامکس کا طالب علم بھی تھا۔


اس کے ساتھیوں نے سوشل میڈیا پر انتظامیہ کے روئیے پر شدید غم و غصے کا اظہار بھی کیا ہے۔