پیپلز پارٹی کے سینیٹر ڈاکٹر سکندر میندھرو امریکہ میں انتقال کر گئے۔

عمران عمران

پیپلز پارٹی کے سینیٹر ڈاکٹر سکندر میندھرو امریکہ میں انتقال کر گئے۔

پیپلز پارٹی کے سینیٹر ڈاکٹر سکندر میندھرو امریکہ میں انتقال کر گئے۔

پیپلز پارٹی کے رہنما کے صاحبزادے زکریا میندھرو نے سینیٹر ڈاکٹر سکندر میندھرو کے انتقال کی تصدیق کردی۔

 وہ  ایک ماہ سے امریکہ میں زیر علاج تھے۔ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے فون پر  مرحوم کے بیٹے   سے رابطہ کر کے  اظہار تعزیت کیا۔ ان کا کہنا تھا پیپلز پارٹی ایک اہم رہنما سے محروم ہو گئی ۔

ڈاکٹر سکندر میندھرو نے صحت، ماحولیات،ماہی گیر اور غریب عوام  کے لئے انتھک محنت کی ۔

 قائم مقام گورنرسندھ آغا سراج درانی  نے بھی سینیٹر سکندر میندھروکے انتقال پر اظہار افسوس کیا ہے۔

 ان کا کہنا ہے مرحوم  شفیق اور ملنسار تھے  ۔ وہ ہمیشہ عوامی فلاح و بہبود کے لئے متحرک رہے ۔