کراچی کو پانی فراہم کرنے والے دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر بجلی کے بریک ڈاون سے باہتر انچ قطر کی لائن پھٹ گئی۔

عدنان اطہر عدنان اطہر

شہر کے متعدد علاقوں کو پانی کی فراہمی معطل ۔

کے الیکٹرک نے واٹر بورڈ کا اپنا فالٹ قرار دے دیا۔

ترجمان واٹر بورڈ کے مطابق دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر بجلی  کے بریک ڈاؤن  سے پانی کی لائن پھٹنے سے  کراچی کو دوسو ایم جی ڈی پانی کی فراہمی معطل ہوگئی۔

متبادل پمپنگ اسٹیشن  سے سو  ایم جی ڈی پانی کی فراہمی شروع کی جا رہی ہے۔

 اگلے تین دن تک لانڈھی، ملیر ، شاہ فیصل ، سندھی مسلم سوسائٹی ،گلستان جوہر اور پی ای سی ایچ ایس کے علاقوں کو پانی کی فراہمی متاثر رہے گی۔

 متاثرہ لائن کی مرمت کا کام شروع کر دیا گیا ہے ،،جسے مکمل کرنے میں چوبیس  گھنٹے کا وقت درکار ہوگا۔

دوسری جا نب ترجمان کے الیکٹرک کا کہنا ہے دھابیجی سمیت واٹر بورڈ کے تمام  بڑے پمپنگ اسٹیشنز لوڈشیڈنگ سے مستثنیٰ ہیں۔

 بیس  میں سے ایک موٹر پر آنے والا فالٹ اندرونی نوعیت کا تھا ۔