وزیراعلی سندھ نے کل صوبائی اسمبلی کے سامنے مظاہرین پر طاقت کے استعمال کی تحقیقات کے لئے کمیٹی تشکیل دے دی۔

چہرہ ڈیسک چہرہ ڈیسک

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے ایڈیشنل آئی جی، سی ٹی ڈی عمران یعقوب کی سربراہی میں انکوائری کمیٹی تشکیل  دی ہے۔

 ڈی آئی جی ٹریفک احمد نواز  اور ایس ایس پی ویسٹ فرخ رضا بھی کمیٹی میں شامل ہیں۔

 کمیٹی واقعہ کے حقائق، احتجاج کرنے والوں  پر تشدد اور غیر قانونی گرفتار کرنے کے الزامات کو جانچے گی ۔

کمیٹی سات روز میں اپنی انکوائری مکمل کرے گی،، جس میں  اپنی سفارشات بھی پیش کرے گی۔

گزشتہ روز  کراچی یونیورسٹی کے مبینہ  لاپتا  بلوچ طلبہ اور مبینہ جبری گمشدگیوں  کا شکار ہونے والوں کے حق میں مظاہرہ کیا گیا تھا۔ پولیس نے خواتین سمیت متعدد افراد  کو گرفتار کرلیا  تھا۔