کراچی میں الیکٹرک
گاڑیوں کی چارجنگ کےلئے پہلے الٹرا ریپڈ
چارجنگ اسٹیشن کا افتتاح ۔
ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضی وہاب کا کہنا ہے الیکٹرک گاڑیاں ماحول دوست ہونے کے ساتھ بچت کا بھی ذریعہ ہیں۔
کراچی میں
پہلے الٹرا ریپڈ۔۔ای وی چارجنگ اسٹیشن کی افتتاحی تقریب ہوئی۔
ایڈمنسٹریٹر کراچی ، پاکستان میں جرمن سفیر اور کراچی میں جرمن قونصل جنرل
بھی اس موقع پرموجود تھے۔
ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضی وہاب کا کہنا تھا یہ ماحول دوست عمل ہے۔
اس طرح کے چارجنگ اسٹیشن بچت کا ذریعہ بن سکتے ہیں۔
کمپنیاں شہر کے مقامات کی نشاندہی کریں۔
ہم پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت اسٹیشنز
بناسکتے ہیں۔
انہوں نے کہا ہائی ویز پر اسٹیشنز کے لئے وفاقی حکومت کو آمادہ کرنا
ہوگا۔
وہ ان
کے ساتھ مل کر وفاقی حکومت سے بات کرنے کو
تیار ہیں۔جرمن سفیر نے کہا مستقبل الیکٹرک
گاڑیوں کا ہے ۔
ہمیں اس کی پہلے سے تیاری کرنی چاہیے۔ اس سے
ماحول میں بھی بہتری آئے گی ۔