کراچی کے علاقے سہراب گوٹھ کے قریب دو نوجوانوں کی مبینہ گرفتاری کے خلاف
علاقہ مکینوں نے سپر ہائی وے پر احتجاج کیا ، مظاہرین نے ایم نائین موٹر وے بند
کردی اور ٹائر نزر آتش کئے ،نوجوانوں کی بازیابی کی یقین دہانی کے بعد مظاہرین نے
احتجاج ختم کردیا ،،،
سپر ہائی وے پر الا آصف اسکوائر کے قریب ایم نائن موٹر وے پر علاقہ مکین بڑی
تعداد میں جمع ہوئے اور شاہراہ بند کرکے احتجاج کیا ، مظاہرین کا کہنا تھا علاقہ
کے دو نوجوانوں نور اور ایاز کو سادہ لباس اہلکاروں نے پوچھ گچھ کے نام پر حراست میں
لیا جس کے بعد سے دونوں نوجوان لاپتہ ہیں ، مظاہرین نے انتظامیہ کے خلاف نعرے بازی
کی اور سڑک پر ٹائر نزر آتش کیئے ۔ احتجاج کے باعث سپر ہائی وے پر بدترین ٹریفک
جام رہا۔پولیس کی جانب سے نوجوانوں کو بازیاب کرائے جانے کی یقین دہانی کے بعد
مظاہرین منتشر ہوگئے اور سپر ہائی وے کو ٹریفک کے لئے کھول دیا گیا۔