سندھ اسمبلی کے ہنگامہ خیز بجٹ اجلاس میں موبائل فون چوری کی گونج

عرفان علی عرفان علی

سندھ اسمبلی کے ہنگامہ خیز بجٹ اجلاس میں موبائل فون چوری کی گونج

سندھ اسمبلی کے ہنگامہ خیز بجٹ اجلاس میں موبائل فون چوری کی گونج۔

اراکین اسمبلی گھتما گتھا ہوئے تو پی ٹی آئی کی خاتون رکن دعا بھٹو نے پیپلز پارٹی کی کلثوم چانڈیو اور منور وسان پر موبائل فون چوری کا الزام لگادیا،پی ٹی آئی ارکان نے مقدمے کے اندراج کے لئے پولیس کو درخواست بھی دے دی

سندھ اسمبلی  اجلاس میں پی ٹی آئی پیپلزپارٹی کے اراکین سندھ اسمبلی کے درمیان گرما گرمی ہوئی تو اس دوران مبینہ طور پر تحریک انصاف کی رکن سندھ اسمبلی دعا بھٹو کا موبائل  فون گم ہوگیا،

پی ٹی آئی اراکین اسمبلی نے الزام لگایا کہ دعا بھٹو کا موبائل فون پی پی کی خاتون رکن کلثوم چانڈیو نےساتھی رکن  منور وسان کے ساتھ مل کر چوری کیا ،

جس پر پہلے پی ٹی آئی ارکان شکایت لے کر اسپیکر کے چیمبر پہنچے اور مبینہ طور پر شنوائی نہ ہونے پر پہلے ڈی آئی جی ساؤتھ آفس اور پھر آرام باغ تھانے آگئے،

پی ٹی آئی رہنما دو گھنٹے تک پولیس اسٹیشن میں موجود رہ کر احتجاج کرتے رہے اور بالآخر مخالف سیاسی نجماعت کے اراکین اسمبلی کے خلاف مقدمے کے اندارج کے لئے درخواست دے کر تھانے سے روانہ ہوگئے۔