کراچی کے ضلع کورنگی میں واقع قومی اسمبلی کا حلقہ این اے 240 سیاسی
اعتبار سے متحدہ قومی مومنٹ کا گڑھ تصور کیا
جاتا ہے ۔
کورنگی اور لانڈھی کے گنجان آباد رہائشی علاقوں پر مشتمل اس حلقے میں
رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد پانچ لاکھ 29 ہزار 8 سو 55 ہے ۔
قومی اسمبلی کا حلقہ این اے 240 کورنگی 2 ۔۔۔ پرانی حلقہ بندی کے
مطابق این اے 254 اور 255 کے علاقوں پر مشتمل ہے۔
2018
میں ہونے والی نئی حلقہ بندی کے مطابق اس حلقے میں کورنگی اور لانڈھی کے علاقے
شامل کئے گئے ہیں۔ اس حلقے کی کل آبادی 8 لاکھ 53 ہزار 9 سو 73 افراد پر مشتمل ہے
اور اس حلقے میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد پانچ لاکھ 29 ہزار 8 سو 55 ہے۔
سیاسی اعتبار سے اس حلقے کو ایم کیو ایم کا مضبوط سیاسی گڑھ تصور کیا
جاتا ہے
سن دو ہزار دو میں ہونے والے عام انتخابات میں اس حلقے سے ایم کیو ایم
اور مہاجر قومی مومنٹ کے امیدواروں نے کامیابی حاصل کی۔
سن دو ہزار آٹھ میں ہونے والے عام انتخابات میں اس حلقے سے ایم کیو
ایم کے امیدوار آصف حسنین نے کامیاب ہوئے۔
سن دو ہزار تیرہ میں اس حلقے
سے ایک بار پھر آصف حسین نے ایم کیو ایم
کے ٹکٹ پر کامیابی اپنے نام کی۔
سن دو ہزار اٹھارہ میں ہونے والے عام انتخابات میں بھی اس حلقے کے
ووٹرز نے ایم کیو ایم کے امیدوار اقبال ڈپٹی
کو منتخب کیا۔
قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 240 کی پولنگ اسکیم کے تحت پولنگ اسٹیشنز
کی تعداد 309 ہے ۔
جس میں سے 203 پولنگ اسٹیشنز کو انتہائی حساس جبکہ 106 پولنگ اسٹیشنز
کو حساس قرار دیا گیا ۔
تمام
پولنگ اسٹیشنز پر سی سی ٹی وی کیمرے بھی لگائے گئے ہیں۔