کراچی میں ضمنی انتخاب کے موقع تصادم کے دوران فائرنگ سے جان گنوانے والے پاک سرزمین پارٹی کے کارکن کو سپرد خاک کردیا گیا۔

عدنان اطہر عدنان اطہر

چئیرمین پی ایس پی مصطفی کمال کاکہناتھا  نہتے لوگوں پر گولیاں چلائی گئیں۔

شہر کا امن و امان سبوتاژ کرنے کی کوشش کی جارہی ہے ۔

 کراچی میں فائرنگ سے  جاں بحق پی ایس پی  کے کارکن  کی  نماز جنازہ  غریب نوازمسجد لانڈھی  میں ادا  کی گئی۔

میڈیا  سے گفتگومیں چئیرمین پی ایس پی مصطفی کمال کا کہنا تھا  ضمنی انتخاب کے موقع پر تصادم میں ہمارے آٹھ سےزائد کارکن زخمی بھی ہوئے۔  رہنما  افتخار عالم  کو دو گولیاں لگیں ۔ ان کی حالت تشویشناک ہے۔

انہوں نے کہا جب پاکستان  دیوالیہ ر ہونے جارہا ہے،، کراچی کے امن و امان کو سبوتاژ کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔

نماز جنازہ میں چئیرمین مہاجرقومی موؤمنٹ آفاق احمد، انیس قائم خانی اور شبیر قائم قانی سمیت دیگر رہنما بھی شریک ہوئے۔۔