کیا بلدیاتی ترمیمی بل کے معاملے پر پاک سرزمین پارٹی کی قیادت ایم کیو ایم
ہاکستان سے رابطہ کرے گی؟ مصطفیٰ کمال نے ایم کیو ایم سے آل پارٹی کانفرنس میں نہ
بلانے کا شکوہ کیا ،،،تو رکن رابطہ کمیٹی خواجہ اظہار الحسن نے انہیں اپنے خدشات
سے آگاہ کر دیا ۔
پی ایس پی کے چیئرمین مصطفیٰ کمال نے بلدیاتی ترمیمی بل کے معاملے پر ۔۔ سیاسی
اختلافات کو ایک جانب رکھ کر ۔۔اپنے پرانے ساتھیوں کے ساتھ مل بیٹھنے کی پیشکش کردی ۔۔ مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ
وہ ماضی کی تلخیوں کو بھلا کر کسی سے بھی ملاقات کے لئے تیار ہیں ۔
آو کس کے پاس جانا ہے کہاں جانا ہے میں تیار ہوں آپ نے مجھ سے بات کی میں تیار
ہوں کوئی انا نہیں ہے کراچی کے لوگوں کا مسئلہ ہوتا ہے چلو میں چل کے معافی مانگتا
ہوں پیر پکڑتے ہیں چل کے
مصطفیٰ کمال کی پیشکش کا جواب دیتے ہوئے رکن رابطہ کمیٹی خواجہ اظہار الحسن نے
کہا کہ بلدیاتی ترمیمی بل کے معاملے پر پی ایس پی اور ایم کیو ایم کا موقف ایک
ضرور ہے لیکن انہیں مصطفیٰ کمال کی تنقید سے ڈر لگتا ہے ۔
اگر لب ولہجہ وہ ہی رکھیں ذاتی اختلاف بھی رکھیں اور پھر کہیں پیربھی پڑنے کو
تیار ہیں تو ہم تو پیرو سمیت بھاگیں گے آپ سے
ایم کیو ایم کے سابق ناظم اعلیٰ مصطفیٰ کمال ۔۔ اب ایم کیو ایم کے مخالف ہیں
۔۔ لیکن بلدیاتی ترمیمی بل کے معاملے پر پیپلز پارٹی کے سخت ردعمل نے ۔۔ پرانے
ساتھیوں کے درمیان رابطے میں مزید آسانی پیدا کردی ہے ۔۔