کراچی میں بیس بھارتی ماہی گیر وں کو لانڈھی جیل سے رہا کردیا
گیا ۔قیدیوں کا کہنا تھا دوران اسیری ان کا اچھی طرح خیال رکھا گیا۔ گھر جانے پر بہت خوشی ہے ۔
پاکستان کا انسانی ہمدردی کی بنیادوں پر اقدام ۔ سمندری
حدود کی خلاف ورزی پر گرفتار بیس بھارتی ماہی گیروں کو رہا کردیا۔
رہائی پانے والے
بھارتی قیدیوں کا کہنا تھادوران اسیری انہیں کوئی تکلیف نہیں ہوئی۔ گھر جانے پر بہت
خوشی محسوس ہورہی ہے۔
لانڈھی جیل سے رہا بھارتی
ماہی گیر بذریعہ بس لاہور روانہ اور وہاں سے
واہگہ باڈر کے راستے اپنے وطن
واپس جائیں گے۔
ترجمان ایدھی کا کہنا ہے رہا کئے جانے والے قیدیوں کو ایدھی
فاؤنڈیشن کی جانب سے رقم ،کپڑے اور ضروری
سامان مہیا کیا گیا ہے۔