پاکستان میری ٹائم سیکورٹی ایجنسی نے دس روز سے
سمندرمیں پھنسےدوعمانی ماہی گیروں کی تلاش اوربچاو کےلیےجاری ریسکیو آپریشن مکمل
کرلیا۔۔۔عمان کےقونصل جنرل نےپی ایم ایس اے کی جانب سے عمانی شہریوں کی زندگی
بچانےکےلیےہونےوالےآپریشن کوسراہا۔
عمان کے ساحلی شہرالاشخرہ سے ماہی گیروں کی
نوجون کوروانہ ہونےوالی کشتی انجن میں خرابی کی وجہ سے سمندرمیں پھنس گئی تھی۔
دس روز تک سمندرکی طغیانی کاسامناکرنےوالی کشتی
دوسوپچاس نوٹیکل میل کا فیصلہ طےکرکےپاکستانی پانیوں تک پہنچی۔
حکام کے مطابق پاکستان میری ٹائم سیکورٹی ایجنسی
کو اٹھارہ جون کو پاکستانی سمندری حدودمیں لاپتہ عمانی اہلکاروں کی موجودگی کی اطلاع ملی۔
عمانی شہریوں کی تلاش کے عمل میں پی ایم ایس اے
کے میری ٹائم طیارے اوربحری جہاز نےحصہ لیا۔
سمندرکی انتہائی خراب حالت کے باوجود عمانی
اہلکاروں اورانکی کشتی کوبحفاظت کراچی منتقل کردیاگیا۔
عمان کےقونصل جنرل نے پی ایم ایس اے کی جانب
سےکی جانےوالی کاوشوں کوسراہا۔