کراچی کے فرئیر ہال میں تعمیرات کے خلاف کیس۔

نزاہت خان نزاہت خان

کراچی کے  فرئیر ہال میں تعمیرات کے خلاف کیس۔

کراچی کے  فرئیر ہال میں تعمیرات کے خلاف کیس۔

  ڈی جی پارکس اور ڈی جی اینٹی انکروچمنٹ پر توہین عدالت کی فرد جرم عائد ۔

انکوئری کمیشن کی رپورٹ آنے تک معطل رہیں گے ۔

سندھ ہائی  کورٹ نے دوران سماعت کہا دونوں افسران نے  بیس  جون کے عدالتی احکامات پر عمل  نہیں کیا۔

عدالت نے اس معاملےپر تحقیقات کے لئے انکوئری کمیشن تشکیل دے دیا ۔

ہدایت کی کہ انکوائری کمیشن ایک ماہ میں کارروائی مکمل کرکہ اپنی رپورٹ پیش کرے ۔  رپورٹ آنے تک دونوں افسران معطل رہیں گے۔

 عدالت نے بیس  جون کو فرئیر ہال سے تعمیرات ختم کرانے کا حکم دیا تھا۔

درخواست گزار کے وکیل نے موقف اپنایا  کہ ،،،کے ایم سی نے عدالتی حکم پر عمل درآمد کے معاملے پر ٹال مٹول سے کام لیا ۔

 کے ایم سی نے سندھ ہائی کورٹ کے سنگل بینچ کے فیصلے کے خلاف اپیل دائر کررکھی ہے