کراچی میں بدترین لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ۔ بجلی کی طلب و رسد میں فرق 700 میگاواٹ تک پہنچ گیا ۔

عرفان علی عرفان علی

کراچی میں بدترین    لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ۔ بجلی کی طلب و رسد میں فرق 700 میگاواٹ تک پہنچ  گیا ۔

کراچی میں بدترین    لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ۔ بجلی کی طلب و رسد میں فرق 700 میگاواٹ تک پہنچ  گیا ۔

شہریوں کا کہنا ہے بجلی کی عدم فراہمی کے باعث  معمولات زندگی متاثر ہورہے ہیں۔

 ترجمان کے الیکٹرک کے مطابق شارٹ فال کے باعث رات کے اوقات میں بھی لوڈشیڈنگ کرنا پڑرہی ہے۔

 

شہر کے مختلف علاقوں میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ  جاری ہے۔

نیو کراچی ، سرجانی ٹاؤن ، بفرزون ، نارتھ کراچی ، لیاقت آباد ، ایف بی ایریا ، بلدیہ ،  صدر، گارڈن اور لیاری کے علاقوں میں رات بھر بجلی کی آنکھ مچولی جاری رہی۔

گرمی کی شدت کے باعث بجلی کی طلب 3400 میگاواٹ سے تجاوز کر گئی۔

کے الیکٹرک  صارفین کو 2700 میگاواٹ  بجلی فراہم کررہی ہے ۔

لوڈشیڈنگ سے مستثنی  65 فیصد فیڈرز پر 4 سے 6 گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ  کی جارہی ہےلائن لاسز والے فیڈرز پر لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 12 گھنٹے ہے۔

شہریوں کاکہنا ہے کہ کہ بجلی کی عدم فراہمی کے باعث  معمولات زندگی درہم برہم ہوکر رہ گئے ہیں۔

ترجمان کے الیکٹرک کے مطابق شہر کو  2700 میگاواٹ بجلی فراہم کی جا رہی ہے ۔

اس میں  نیشنل گرڈ سے حاصل کردہ 1000 میگاواٹ بھی شامل ہیں۔

بجلی کی طلب و رسد میں فرق 500 میگاواٹ تک پہنچ گیا ہے ۔

شارٹ فال کے باعث رات کے اوقات میں بھی لوڈشیڈنگ کرنا پڑرہی ہے۔