کراچی میں بارش کے دوران مختلف حادثات میں آٹھ افراد کی جان چلی گئی۔
چار
افراد کرنٹ لگنےاور تین ڈوب کر جاں بحق ہوئے جنریٹر کا دھواں بھرنےسے ایک شخص کی
جان چلی گئی۔
دوروز کے دوران مختلف حادثات میں بارہ افراد کی
جان جا چکی ہے
لیاری ندی میں اکیس سالہ نوجوان عامر ڈوب کر جاں بحق ہوا۔ اس کی لاش
سہراب گوٹھ سے برآمد کرلی گئی۔
کورنگی کراسنگ ندی سے نامعلوم شخص کی ڈوبی ہوئی
لاش ملی
لیاری بہار کالونی میں گھر میں کرنٹ لگنےسے بچی سمیت دوافراد کی جان
چلی گئی۔
لاشیں
سول اسپتال منتقل کی گئیں۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق لیاری میں نعمان مسجد کے قریب
بجلی کے پول سے کرنٹ لگنےسے ایک شخص جاں بحق ہوا۔
سائٹ
ایریا حبیب بینک چورنگی کے قریب کمپنی میں کام کے دوران کرنٹ لگنےسے مزدور جاں بحق
ہوا۔
ریسکیو
ذرائع کے مطابق گڈاپ میں فارم ہاوس کے کمرے میں مبینہ طور پر جنریٹر کا دھواں
بھرنےسے ایک شخص کی جان چلی گئی۔
گزشتہ روز بارش کے دوران مختلف حادثات میں چار
افراد جاں بحق اور چار ہی زخمی ہوئےتھے۔