کراچی میں نو
محرم کے جلوس کے سلسلے میں ایم اے جناح
روڈ ٹریفک کے لئے بند ہے۔
جلوس کے
راستوں میں آنے گلیاں بھی بند ہیں
جبکہ ٹریفک کو متبادل راستوں پر موڑا
جارہا ہے۔
کراچی میں نو
محرم الحرام کے مرکزی جلوس کے سلسلے میں مرکزی شاہراہ ایم اے جناح روڈ
کو ٹریفک کے لیے مکمل طور پر بند کردیا گیا ہے۔
جلوس کے
راستوں میں آنے والی گلیوں کو بھی کنٹینر
لگا کر بند کیا گیا ہے۔
ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کیلئے ایک ہزار سے
زائد ٹریفک پولیس اہلکار تعینات ہیں۔
ترجمان ٹریفک
پولیس کے مطابق تمام چھوٹی بڑی ٹریفک کو
گرومندر سے آگے جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔
جن گاڑیوں پر
جلوس کا اسٹیکر آویزاں ہوگا ،،صرف وہی آگے
جاسکیں گی۔
دیگر ٹریفک کو سولجر بازار سے کوسٹ گارڈ یا نشتر روڈ
کی جانب موڑا جارہا ہے۔
ناظم آباد سے
آنے والے ٹریفک کو لسبیلہ چوک سے نشتر روڈ اور گارڈن کی جانب موڑدیا گیا ہے۔
سپرہائی وے سے آنے والے ٹریفک کو لیاقت آبا د
دس نمبر سے ناظم آباد چورنگی موڑا جارہا ہے۔
شاہراہ قائدین سے آنے والے ٹریفک کو خدا داد
سگنل سے آگے جانے کی اجازت نہیں ہے۔
ترجمان ٹریفک
پولیس کے مطابق سول اسپتال جانے کے لیے ڈاؤ یونیورسٹی والا راستہ کھلا رکھا گیا
ہے۔