سندھ ہائی کورٹ کی کراچی اسکیم تینتیس میں نجی ہاوسنگ سوسائٹی سے قبضہ ختم کرانے کے لئے آپریشن کی ہدایت۔

عرفان علی عرفان علی

سندھ ہائی کورٹ کی کراچی اسکیم  تینتیس میں نجی ہاوسنگ سوسائٹی  سے  قبضہ ختم کرانے کے  لئے آپریشن کی ہدایت۔

سندھ ہائی کورٹ کی کراچی اسکیم  تینتیس میں نجی ہاوسنگ سوسائٹی  سے  قبضہ ختم کرانے کے  لئے آپریشن کی ہدایت۔

 ریمارکس دیئے اسکیم تینتیس کو نوگو ایریا بنادیا گیا۔غیر ملکیوں نے پاکستانیوں کی زمینوں پر قبضہ کر رکھا ہے۔

 ڈپٹی کمشنر شرقی سے کہا ،،کیا  آپ کا علاقہ  علاقہ غیر ہے۔ ان  قبضہ گیروں کو کون سپورٹ کر رہا ہے۔

سندھ ہائی کورٹ میں  اسکیم تینتیس کی نجی بجنور ہاوسنگ سوسائٹی کی اراضی پر قبضے کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔

جسٹس سید حسن اظہر رضوی نے ریمارکس دیئے سہراب گوٹھ سے آگے شہریوں کے پلاٹس پر غیر ملکیوں نے قبضے جما رکھے ہیں۔

عدالت نے ڈپٹی کمشنر شرقی سے دریافت کیا  ،بتائیں اراضی واگزار ہوئی یا نہیں۔

 ڈپٹی کمشنر نے بتایا کارروائی کر رہے ہیں مگر پیش رفت نہیں ہوئی۔ پولیس اور  رینجرز کی مدد درکار ہے۔ 

جسٹس سید حسن اظہر رضوی نے ریمارکس دیئے کیا آپ کا علاقہ، علاقہ غیر ہے۔

  کوئی مجرم وہاں چھپ جائے،، تو مطلب ہے کچھ نہیں ہو سکتا۔آپ کے تو اپنے مخبر ہوتے ہیں۔ وہ کیا کر رہے ہیں۔

بتائیں آپریشن  نا کرنے کے لئے کتنے فون آئے۔ آپ پر کوئی دباو تو نہیں ہے۔ ان پانچ سو قبضہ گیروں کو کون سپورٹ کر رہا ہے۔

عدالت نے ریمارکس دیئے لوگوں نے زندگی بھر کی جمع پونجی پلاٹس پر لگا رکھی ہے۔

 ڈپٹی کمشنر نے دو ماہ کی مہلت طلب کی،، تو عدالت نے  ریمارکس دیئے ان دو ماہ میں آپ کریں گے ۔

 آپ کے پاس تو اتنی ٹیمیں ہیں۔ ہمارے زمانے میں ایک ایس ڈی ایم اکیلا سب کنٹرول کرتا تھا۔

 اگر ہاوسنگ سوسائٹی حفاظت نہیں کر سکتی،، تو کیا  ریاست کچھ نہیں کرے گی۔

 عدالت نے ڈپٹی کمشنر شرقی کی رپورٹ مسترد کردی۔نجی ہاوسنگ سوسائٹی  سے   پینتالیس روز میں قبضہ ختم کرانے کے  لئے آپریشن کی ہدایت کردی۔

  انتظامیہ  سے کہا کہ کارروائی کے لئے  پولیس رینجرز کی معاونت لی جائے۔