اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عاد ل شیخ کا جسمانی ریمانڈ دینے سے متعلق درخواست پر فیصلہ محفوظ

چہرہ ڈیسک چہرہ ڈیسک

 اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عاد ل شیخ   کا  جسمانی ریمانڈ دینے سے متعلق درخواست پر   فیصلہ محفوظ


اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عاد ل شیخ   کا  جسمانی ریمانڈ دینے سے متعلق درخواست پر   فیصلہ محفوظ ۔


حلیم عادل شیخ کا کہنا ہے ان کی جان  کو خطرہ ہے۔ یہ میری بےعزتی  کرنے کے لئے ریمانڈ چاہتےہیں ۔

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈسیشن جج ملیر  کی عدالت میں سرکاری وکیل نے دلائل دیئے کہ چوری کےملزم کاسات دن کاریمانڈدےدیاجاتاہے۔


ملزم ایک دن بھی پولیس کسٹڈی میں نہیں رہا۔ ملزم کےدیگرساتھیوں کوگرفتارکرناہے۔ تفتیش کے لئے ریمانڈ دیا جائے۔


عدالت میں ملزم  کے وکیل نے موقف اپنایا کہ مدعی مقدمہ کوقانون کےمطابق ایف  آئی آر

درج  کرنے کا اختیار نہیں۔


مختیار  کار کےخلاف قانون کی خلاف ورزی پرمقدمہ درج ہوناچاہیے۔


  پیشی کے موقع  پر میڈیا سے گفتگو میں حلیم عادل شیخ  کا کہنا تھا کہ تھانے میں ان پر  تشدد کیا گیا۔


جتنے چاہے کیس بنالیں،، وہ عمران خان کے سپاہی ہیں،، پیچھے نہیں ہٹیں گے۔پی ٹی آئی کے مرکزی سیکریٹری جنرل اسد عمر بھی  ملیر کورٹ پہنچ گئے۔


ان کا کہنا تھا حلیم عادل شیخ کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔


عدالت نے  درخواست پر  سات ستمبر تک فیصلہ محفوظ کرلیا ۔۔