کراچی گلشن معمار میں پانچ سالہ بچے کو بہیمانہ انداز میں قتل کردیا گیا ۔

عمران عمران

کراچی گلشن معمار  میں پانچ سالہ بچے کو بہیمانہ انداز میں قتل کردیا گیا ۔

کراچی گلشن معمار  میں پانچ سالہ بچے کو بہیمانہ انداز میں قتل کردیا گیا ۔

کمسن خالد کی  تشدد زدہ لاش گھر سے ایک کلو میٹر دور پہاڑی کی اوٹ سے مل گئی ۔

غمزدہ والد کہتے ہیں  کسی سے دشمنی نہیں ۔کراچی پولیس چیف نے تحقیقات کے لئے تین رکنی کمیٹی بنادی ۔

جگر گوشے کی لاش  پوسٹ مارٹم کے لئے لانےو الا یہ غمزدہ باپ شیر آغا ہے۔

جس کی بھیگی آنکھیں  اور اداس چہرہ،سوال کر رہے ہیں،،

 اس کے پھول جیسے بیٹے کو کس نے اور کیوں قتل کیا۔۔۔

معصوم بیٹے  کا جنازہ اٹھانےوالا یہ  باپ۔۔  لخت جگر کی تلاش میں اتوار کے روز مارا مارا پھرتا رہا ۔

کہتا ہے بیٹے کی لاش پیر کی صبح  گھر سے دور پہاڑ ی کے عقب  سے ملی،کسی سے دشمنی نہیں ، انصاف فراہم کیا جائے

 (کل 12بجے کے درمیان یہ لاپتہ ہوا آج پہاڑی پر گئے تو لاش ملی،،، ہمارا کباڑی کاکام ہے،،،کسی سے دشمنی نہیں ہے

پولیس کا کہنا ہے کہ  بچے کو بیدردی سے قتل کیا گیا۔پوسٹ مارٹم  رپورٹ آنے پر حقائق واضح ہوسکیں گے۔

ریت پر سے ہاتھ پاوں بندھی لاش ملی ہے بظاہر لگتا ہے کہ قاتل نے تشدد کرکے قتل کیا ہے تفصیلات پوسٹ مارٹم کےبعد ہی پتا لگ سکیں گی

کراچی پولیس چیف نے بھی معصوم بچے کے بہیمانہ قتل کا نوٹس لے کر تحقیقات کے لئے ڈی آئی جی ویسٹ کی سربراہی  میں ٹیم بنادی جو واقعے سے متعلق تین روز میں رپورٹ پیش کرے گی۔