پاک فوج کا ہیلی کاپٹر بلوچستان کے علاقے سے لاپتہ ڈی جی آئی ایس پی آر

چہرہ ڈیسک چہرہ ڈیسک

پاک فوج کا ہیلی کاپٹر بلوچستان کے علاقے سے لاپتہ  ڈی جی آئی ایس پی آر

اوتھل سے کراچی جاتے ہوئے پاکستان آرمی ایوی ایشن کا ہیلی کاپٹر لاپتہ ہوگیا۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق ہیلی کاپٹر میں کمانڈر 12 کور سمیت 6 افراد سوار تھے، ہیلی کاپٹر سے فلڈ ریلیف سرگرمیوں کی نگرانی کی جا رہی تھی، سرچ اپریشن جاری ہے ایئر ٹریفک کنٹرول کا ہیلی کاپٹر سے بلوچستان کے علاقے لسبیلہ میں رابطہ منقطع ہوا،

وزیر اعظم شہباز شریف نے کہاہےکہ آرمی ایوی ایشن کے ہیلی کاپٹر کی گمشدگی تشویشناک ہے

قوم سیلاب متاثرین کی مدد پر نکلنے والے وطن کے بیٹوں کی بخیریت واپسی کیلئے دعاگو ہے،

وزیراعلی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کا اوتھل سے کراچی جانے والا ہیلی کاپٹر لاپتہ ہونے پر اظہار تشویش

دعا ہے کہ اللہ ہیلی کاپٹر میں سوار تمام افراد اور عملے کی حفاظت فرمائے

ضلعی انتظامیہ لسبیلہ اور پولیس کو ہیلی کاپٹر کی تلاش کے لئے تمام ذرائع اور وسائل بروئے کار لانے کی ہدایت

انتظامیہ اور پولیس ریسکیو ٹیموں کو بھرپور معاونت فراہم کریں،