کراچی میں اسٹریٹ کرائم اور بنگلوں میں وارداتیں
کرنے والے دو ملزم گرفتار۔
لوٹ مار کے بعد پنجاب یا دبئی فرار ہوجاتے
تھے۔
پولیس
کے مطابق گرفتار ملزم سابق تھانیدار اور پولیس اہلکار کے قتل میں بھی
ملوث ہیں۔
ملزموں سے ایس ایم جی،نائن ایم ایم پستول ، چھینے
ہوئے موبائل فونز اور نقدی برآمد ہوئے ہیں۔
ملزم
پوش علاقے کے بنگلوں میں بھی وارداتیں کرتے رہے ہیں۔
پولیس
کا دعوی ہے کہ ملزمان وارداتوں کے بعد
پنجاب یا دبئی فرار ہوجاتے تھے۔
ملزموں کا تعلق
بین الصوبائی شاہد برگر ڈکیت گروہ سے ہے۔
مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی۔