اپنا گھر اور سامان سیلاب میں گنوانے کےبعد ،،، سیلاب سے متاثرہ افراد کے لیے خوشی کا موقع ،،،

چہرہ ڈیسک چہرہ ڈیسک

 اپنا گھر اور سامان سیلاب میں گنوانے   کےبعد ،،،  سیلاب سے متاثرہ افراد کے لیے خوشی کا موقع ،،،

 

کراچی میں انگلینڈ اور پاکستان کے درمیان ہونےوالے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ کو سیلاب سے متاثرین  افرادنے بھی اسٹیڈیم میں بیٹھ کردیکھااور پاکستان کے لیے نیک تمناوں کا اظہار کیا۔

دوسری جانب کراچی کے شہریوں نے بھی بڑی تعداد میں اسٹیڈیم کا رُخ کیا اور طویل عرصےبعد انگلینڈ کی ٹیم کی کراچی آمد کو خوش آئند قراردیا۔

اپنا گھر اور سامان سیلاب میں گنوانے   کےبعد ،،،

سیلاب سے متاثرہ افراد کے لیے خوشی کا موقع ،،،

سیلاب  متاثرین میچ دیکھنے نیشنل اسٹیڈیم پہنچے ۔

کراچی میں مقیم سیلاب زدگان کو خصوصی شٹل سروس کے ذریعے اسٹیڈیم  پہنچایا گیا۔

 میچ دیکھنے والے سیلاب زدگان میں کوئی بابر اعظم کا فین ہے تو کسی کو شاہین شاہ آفریدی پسند ہیں۔

اسٹیڈیم میں بیٹھ کر میچ دیکھنے کی خواہش تو بہت تھی جو اللہ  نےپوری کردی

پاکستان ہمارا ملک ہے اسے سپورٹ کررہے ہیں بابراعظم ہمارا فیوریٹ ہے اس کا جوش پسند ہے

ڈی آئی جی سیکیورٹی ، ایڈیشنل آئی جی اورچیئرمین پی سی بی نے مشترکہ طور پر سیلاب متاثرین کو میچ دکھانے کا فیصلہ کیا

مختلف کیمپوں سے چاروں یچز کے لیے سیلاب زدگان کو نیشنل اسٹیڈیم لایا جائےگا

دوسری جانب کراچی کے شہری بھی پرجوش نظر آئے، ایکسپوسینٹر کی پارکنگ میں میچ دیکھنے آنے کے لیے شہریوں کی لمبی قطاریں نظرآئیں

 شہریوں کا کہنا تھا کہ  اتنے  عرصے بعد انگلینڈ کا پاکستان آنا خوش آئندے ۔ ایونٹ سے عالمی سطح پر پاکستان سے متعلق مثبت پیغام گیا۔

سترہ سال بعد انگلینڈ پاکستان آئی ہے اچھا لگ رہاہے،جیتے یا ہاریں فائٹ کریں

ویسٹ انڈیز آئی، آسٹریلیا آئی،جب سے انٹرنیشنل ٹیمیں آنا شروع ہوئیں قومی ٹیم کی کارکردگی بھی بہتر ہوئی ہے

ٹی ٹوئنٹی سیریز کے تمام ساتوں میچز کی ٹکٹس فروخت ہوچکی ہیں ۔ پہلے ٹی ٹوئنٹی میچز کے تمام ٹکٹس  پیرکو ہی فروخت ہوچکے تھے ۔