کراچی میں ایک اور ڈمپر حادثہ، نوجوان موٹر سائیکل سوار جاں بحق مشتعل شہریوں کا احتجاج، گاڑی کو آگ لگا دی
کراچی کے نشتر روڈ پر ایک اور جان لیوا حادثہ۔
بے قابو ڈمپر نے نوجوان موٹر سائیکل سوار کو روند ڈالا۔
عینی شاہدین کے مطابق نوجوان موقع پر ہی دم توڑ گیا۔
جاں بحق نوجوان کی شناخت شاکزیب کے نام سے ہوئی۔
لاش کو سول اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
حادثے کے بعد علاقہ مکین طیش میں آگئے
مشتعل شہریوں نے ڈمپر پر پتھراؤ کیا، شیشے توڑے۔
بعد ازاں گاڑی کو آگ لگا دی گئی۔
شہر میں کشیدگی پھیل گئی۔
پولیس نے ڈرائیور کو گرفتار کر لیا۔
ابتدائی تحقیقات میں غفلت سامنے آئی ہے۔
حادثے کی مزید چھان بین جاری ہے۔
آل پاکستان ڈمپرز ایسوسی ایشن کے صدر لیاقت محسود جائے وقوعہ پر پہنچے۔
مظاہرین نے انہیں گھیر لیا، شدید نعرے بازی کی۔
شہریوں کا کہنا تھا کہ بھاری گاڑیاں روز جانیں لے رہی ہیں۔
انتظامیہ خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔
لیاقت محسود کے گارڈز نے حالات قابو میں لانے کی کوشش کی۔
ہوائی فائرنگ سے ماحول مزید کشیدہ ہو گیا۔
پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی۔
علاقے کو گھیرے میں لے کر حالات پر قابو پایا گیا۔
ڈمپر حادثہ، نوجوان موٹر سائیکل سوار جاں بحق مشتعل شہریوں کا احتجاج، گاڑی کو آگ لگا دیے