رینجرزاورپولیس نے
کراچی کے مختلف علاقوں میں مشترکہ کومبنگ آپریشن کرتے ہوئے 18ملزموں کو حراست میں
لے لیا۔
محمود آبادسے رکشہ گینگ کے تین کارندے پکڑے گئے
انٹیلی جنس معلومات
کی بنیاد پر رینجرز اور پولیس نے مشترکہ
طور پر کراچی کے علا قے ملیر، مدینہ
ٹاؤن، شاہ لطیف ٹاؤن اور ملحقہ علاقوں میں
سرچ اور کومبنگ آپریشن کیا،تےرجمان رینجرز کے مطابق جرائم پیشہ افراد کی موجودگی کی اطلاع پر کئے گئے آپریشن میں18ملزموں
کو حراست میں لے لیا گیا ،
زیر حراست افراد میں
10غیر قانونی طور پر مقیم افراد بھی شامل ہیں جن کے قبضے سے مختلف اقسام
کے ہتھیار، ایمونیشن، کرسٹل اوردیگر
ممنوعہ سامان برآمد ہوا ،
دوسری جانب محمود آباد میں بھی پولیس نے کارروائی کرتے
ہوئے رکشہ میں وارداتیں کرنے والے گروہ کے تین کارندوں کو گرفتار کرکے اسلحہ
برآمد اور رکشہ ضبط کرلیا۔