پیپلز بس
سروس‘‘ کے لیے 30 بسوں کا ایک اور بیڑا گزشتہ رات کراچی بندرگاہ پہنچ گیا۔
کراچی میں پیپلزبس سروس کا دوسراروٹ بھی فعال ۔ وزیراعلی نے بھی بس میں سفر کیا۔
شہر ی نارتھ کراچی سے کورنگی کراسنگ تک سفر کرسکیں گے۔
نارتھ کراچی سے کورنگی کراسنگ تک تقریبابتیس کلو میٹر طویل روٹ پر پیپلز بس سروس کی تیس
بسیں چلیں گی۔
ڈی سی ضلع وسطی نے روٹ کا
افتتاح کیا۔ روزانہ رکشوں ، منی بسوں اور موٹر سائکل سروس پر سفر کرنے والے شہری آرام دہ اور سستی بس سروس کے آغاز پر خوش نظر آئے۔مسافروں
کا کہنا تھا حکومت نے بسیں چلا کر اپنا
کام مکمل کر لیا ۔
اب ان بسوں کا خیال رکھنا شہریوں کی ذمہ داری ہے۔ وزیر اعلیٰ سندھ نے
پیپلز بس سروس میں سفر کر کے سروس کے معیار کا معائنہ کیا ۔
ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضی ویاب
اور صوبائی ناصر حسین بھی ان کے
ہمراہ تھے۔
وزیراعلی نے مسافروں سے بس
سروس کے متعلق ان کے تاثرات بھی معلوم کئے۔
واضح رہے کہ پیپلز بس
سروس‘‘ کے لیے 30 بسوں کا ایک اور بیڑا گزشتہ رات کراچی بندرگاہ پہنچ گیا۔
Another Fleet of 30 Buses for “ Peoples Bus Service “ reached at karachi port last night. Alhamdulillah pic.twitter.com/C4f5jgGtoM
— Sharjeel Inam Memon (@sharjeelinam) July 2, 2022