کراچی میں المصطفیٰ ویلفیئر ٹرسٹ کے تحت خواتین کی آگاہی کے لئے سیمینار کا انعقاد کیاگیا ۔

عرفان علی عرفان علی

کراچی میں المصطفیٰ ویلفیئر ٹرسٹ کے تحت خواتین کی آگاہی کے لئے سیمینار کا انعقاد  کیاگیا ۔

اکتوبر کو بریسٹ کینسر کے حوالے سے آگاہی کے مہینے کے طور پر منایا جاتا ہے۔

کراچی میں المصطفیٰ ویلفیئر ٹرسٹ کے تحت خواتین کی آگاہی کے لئے سیمینار کا انعقاد  کیاگیا ۔

مقررین نے سیمینار میں چھاتی کے سرطان کے مسئلے کو اجاگر کیا۔

کراچی سمیت ملک بھر میں اکتوبر کو چھاتی کے سرطان سے آگاہی کے مہینے کے طور پر منایا جارہا ہے۔

 شہرمیں مختلف سیمینار کا انعقاد بھی  ہورہا  ہے۔لیاقت نیشنل اسپتال کے شعبہ سرجری کی سربراہ پروفیسر ڈاکٹر روفینہ سومرو کہتی ہیں کہ بریسٹ کینسر قابل علاج ہے۔

 لیکن اس کی آگاہی سے بروقت اس بیماری سے بچا جاسکتا ہے۔

ڈاکٹر بدر جہاں اور ڈاکٹر ام کلثوم نے چھاتی کے کینسر سے متعلق شرکاء کو آگاہی دیتے ہوئے کہا کہ خواتین کو باقاعدگی سے اپنے چیک اپس کرانے کی ضرورت ہے۔

ماہرین کا کہنا تھا کہ کینسر کے متعلق آگاہی، درست معلومات اور علم کے ذریعے کینسر کی ابتدائی علامات پہچاننے میں مدد مل سکتی ہے۔

 اس جان لیوا بیماری کے حوالے سے پائے جانے والے خوف اور غلط فہمیوں کو درست معلومات کے ذریعے دور کیا جاسکتا ہے۔