کراچی کے دو مختلف مقامات پر نہاتے ہوئے ڈوب کر دو افراد جاں بحق


کراچی کے دو مختلف مقامات پر نہاتے ہوئے ڈوب کر دو افراد جاں بحق

کراچی کے دو مختلف مقامات پر نہاتے ہوئے ڈوب کر دو افراد جاں بحق ہو گئے،، بحری رضاکاروں نے لاشیں نکال کر ورثاء کے حوالے کر دیں۔۔

ہاکس بے کے ساحل رحمن گوٹھ کے مقام پر سمندر میں نہاتے ہوئےڈوب کر بیس سالہ نوجوان جاں بحق ہوا، ایدھی کے بحری رضا کاروں نے لاش سمند ر سے نکال کر  ورثاء کے حوالے کی ، دوسری جانب حب ڈیم میں نہاتے ہوئے22 سالہ حمزہ ڈوب کر جاں بحق ہوگیا، رسیکیورضا کاروں نے لاش پانی سے نکالی  ، ابتدائی  کاروائی  کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کردی گئی۔۔