کراچی کے حلقہ این اے دوسو سینتیس کے ووٹرز پانی اور بجلی کی عدم دستیابی، صفائی اور ٹوٹی ہوئی سڑکوں کے مسائل سے دوچار ہیں ۔

نزاہت خان نزاہت خان

 کنٹونمنٹ بورڈ فیصل کی حدود میں واقع سعدی ٹاؤن ، ملیر سٹی کا غازی گوٹھ ہو یا ابراہیم حیدری کا علاقہ ۔

 بنیادی سہولتوں سے محروم ہیں ۔

یہ مناظر ہیں ملیر کینٹ سے متصل  علاقے گلستان جوہر کے  جہاں سڑکیں ،، کچے راستوں کا منظر پیش کر رہی ہیں ۔۔ سیوریج کا نظام تباہ ہو چکا ہے اور مکینوں کو پانی بھی  دستیاب نہیں ۔

قومی اسمبلی کے اس حلقے میں ابراہیم حیدری اور ملیر سٹی میں واقع گوٹھ بھی واقع ہیں  

جہاں کے مکینوں کو پانی ، بجلی ، صفائی جیسی بنیادی سہولتیں بھی دستیاب نہیں ہیں۔،

 ووٹرز کہتے ہیں کہ الیکشن  کے بعد منتخب  نمائندے اپنا منشور تک بھول جاتے ہیں ۔

این اے دوسو سینتیس کے ووٹرز کا کہنا ہے ۔

ضمنی انتخاب کے بعد بھی انہیں اپنے مسائل کے حل ہونے کی کوئی امید نہییں ہے ،،لیکن  اس کے باوجود وہ اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے ۔