تحریک انصاف نے کراچی
کے حلقہ این اے دوسو سینتیس کے نتائج کو سندھ ہائیکورٹ میں چیلنج
کردیا ۔
سابق
وفاقی وزیر علی زیدی کہتے ہیں ضمنی انتخابات میں دھاندلی کے علاوہ ہمارے لوگوں کو تشدد کا نشانہ بھی بنایا گیا۔
سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل کا کہنا ہے اسحاق
ڈار کی چال بازیاں نہیں چلنے والی ۔ عمران خان جلد لانگ مارچ کی کال دیں گے ۔
پی ٹی آئی نے ضمنی انتخابات میں دھاندلی کا
الزام عائد کرتے ہوئے کراچی کے حلقہ این اے 237 کے نتائج کو سندھ ہائیکورٹ میں چیلنج
کردیا ۔
میڈیا سے گفتگو میں علی زیدی نے کہا کہ انتخابات
میں ناصرف کھلے عام دھاندلی ہوئی ،،بلکہ پولیس خاموش تماشائی بن کر سب کچھ دیکھتی
رہی ۔
عمران اسماعیل کا کہنا تھا کپتان جلد لانگ مارچ
کی کال دیں گے۔ اسحاق ڈار کی چال بازیاں نہیں چلیں گی ۔ پی ٹی آئی کوہرانے کے لئے
دھاندلی کی جارہی ہے۔
پی ٹی آئی قیادت نے ایک بار ُپھر عدلیہ سے انصاف
فراہم کرنے ،،،اور الیکشن کمیشن سے حلقے میں دوبارہ الیکشن کرانے کا مطالبہ کردیا
۔