کراچی میں سرکاری افسران کی مبینہ ملی بھگت سے کورونا ویکسین فروخت ہونے کا انکشاف،ساؤتھ زون پولیس نے ڈیفنس میں چھاپا مار کر دو ملزموں کو گرفتار کرلیا
کراچی کے پوش علاقے سےگرفتار ہونے والے ملزموں میں ہیلتھ سروسز فراہم کرنے والی کمپنی کا ڈائریکٹر اور ملازم شامل ہیں، پولیس حکام کا دعویٰ ہے کہ ملزم گھر گھر جا کر شہریوں کو فائزر سمیت دیگر کورونا ویکسن لگاتے تھے اور اس کے عوض بھاری رقم وصول کرتے تھے،پولیس کےمطابق ملزم فائزر ویکسین کی ایک ڈوز 15ہزار روپے،سائنو فام ویکسین 7660 اور کنسائنو کا 4500روپے فی ڈوز وصول کرتے تھے،پولیس نے دعویٰ کیا ہے ملزموں کو ویکسین فراہم کرنے والے سرکاری افسران و عملے کا سراغ بھی مل گیا ہے ،ملزم کراچی کے ضلع شرقی میں تعینات محکمہ صحت کے افسران سے رابطے تھے اور ابتدائی تفتیش میں ملزموں نے 60سے زائد افراد کو فائزر ویکسین لگانے کا اعتراف کیا ہے ۔۔۔ ملزموں کے خلاف مقدمہ درج کرتے ہوئے تفتیش کا آغاز کردیا گیاہے۔۔۔