گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے آئی جی سندھ کو کراچی میں اسٹریٹ کرائم پر قابوپانے کےلئے جامع اقدامات کی ہدایت کردی۔

عدنان اطہر عدنان اطہر

 آئی جی سندھ غلام نبی میمن  نے گورنر سندھ کامران ٹیسوری سے ملاقات کی۔

 اس موقع پر سندھ میں امن و امان کی مجموعی صورتحال سمیت کراچی میں اسٹریٹ کرائمز پر قابو پانے کے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ قانون نافذ کرنے والے دیگر اداروں کے ساتھ سندھ پولیس نے بھی صوبہ میں امن کے قیام میں نمایاں کردار ادا کیا ہے۔

 کراچی میں اسٹریٹ کرائمز پر شہریوں کی تشویش درست ہے ۔ ان واقعات کو کنٹرول کرنے کے لئے جامع اقدامات کئے جائیں۔

 گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا کہ کمیونٹی پولیسنگ میں اضافہ وقت کی اہم ضرورت ہے ۔

  سی سی ٹی وی کیمروں کا موثر استعمال یقینی بنایا جائے۔