سندھ حکومت نے نیشنل گیمز کی میزبانی کرنے کے بعد نیشنل بیچ گیمز کرانے اور سندھ کے ثقافتی کھیلوں کو اجاگر کرنے کا اعلان کردیا

عدنان اطہر عدنان اطہر

سندھ حکومت نے نیشنل گیمز کی میزبانی کرنے کے بعد نیشنل بیچ گیمز کرانے اور سندھ کے ثقافتی کھیلوں کو اجاگر کرنے کا اعلان کردیا


کراچی

سندھ حکومت کے محکمہ کھیل کے تحت تین روزہ سندھ بیچ گیمز کا ساحل سمندر نشان پاکستان کراچی پر آغاز کردیا گیا،جس کا مہمان خصوصی وزیر کھیل سندھ سردار محمد بخش مہر اور سیکریٹری کھیل عبدالعلیم لاشاری نے افتتاح کیا، جس میں سندھ کی تمام ڈویژنوں کراچی، حیدرآباد، لاڑکانہ، میرپورخاص، شہید بے نظیرآباد اور سکھر کے 500 کھلاڑیوں نے حصہ لیا، سندھ بیچ گیمز میں باکسنگ،تھرو بال، ہینڈ بال، والی بال، کبڈی، سوکر، کراٹے، بیڈ منٹن اور دیگر گیمز شامل ہیں. اس موقع پر وزیر کھیل نوجوانان امور سردار محمد بخش مہر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی وزیر کھیل سردار محمد بخش مہر نے اعلان کرتے ہوئے کہا کہ نیشنل گیمز کی میزبانی کرنے کے بعد نیشنل بیچ گیمز کا انعقاد بھی کیا جائیگا اور سندھ بیچ گیمز کو سالانہ کھیلوں کے کلینڈر میں شامل کرلیا گیا ہے، اب یہ ہر سال منعقد ہونگے، سب سے پہلے 2017 میں بیچ گیمز کا آئیڈیا لیکر آئے تھے، 2017 کے مقابلے میں اس مرتبہ بہتر انداز میں گیمز کا انعقاد کیا جارہا ہے، کھلاڑیوں کے شفاف انتخاب کیلئے ٹرائلز کا انعقاد بھی کیا گیا تھا. وزیر کھیل سندھ کا مزید کہنا تھا کہ سندھ کے ہر ڈسٹرکٹ اور کونسل سے کھلاڑیوں کو کھیل کا موقع دیا جائیگا، سندھ کے کھلاڑیوں کا بھی حق ہے کہ وہ اپنے ملک کی نمائندگی کریں، ان گیمز کے بہترین کھلاڑیوں کو غیر ملکی دورے بھی کروائے جایئنگے، سندھ کے ثقافتی کھیلوں کو بھی گیمز میں شامل کیا گیا ہے، جبکہ ملا کھڑا اور ثقافتی کھیلوں کی لیگز منعقد کرینگے. ایک سوال کے جواب میں صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ پی سی بی کو چاہیے کہ سندھ کے نوجوانوں کو بھی موقع دے، کیوں کہ سندھ میں بہت ٹیلنٹ موجود ہے. اس موقع پر افتتاحی تقریب میں وزیر اوقاف ریاض حسین شاہ شیرازی،سیکریٹری کھیل سندھ عبدالعلیم لاشاری، پارلیمانی سیکریٹری صائمہ آغا، ڈسٹرکٹ ساؤتھ کے اسپورٹ افسر فرید خان، اصغر بلوچ اور دیگر بھی موجود تھے.