پارٹیوں کی بندر بانٹ میں ایڈمنسٹریٹر کی تبدیلی کی گئی۔

فوزیہ جمیل فوزیہ جمیل

 پارٹیوں کی   بندر بانٹ میں ایڈمنسٹریٹر کی تبدیلی کی گئی۔

امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن کا کہنا ہے پارٹیوں کی   بندر بانٹ میں ایڈمنسٹریٹر کی تبدیلی کی گئی۔

نئے ایڈمنسٹریٹر پارٹی کارکن بننے کے بجائے ایمانداری سے کام کریں۔

کراچی میں پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ  شہر میں  ہر جگہ لوٹ مار مچی ہوئی ہے۔

 کراچی  تباہی کے دہانے پر ہے اور شہر کے حکمران سیٹ کے چکر میں لگے ہیں۔

شہر کی سڑکوں کا برا حال ہے۔ عباسی شہید اسپتال  میں مریض رل رہے ہیں۔


 کے فور منصوبہ تعطل کا شکار ہے ۔ اس وقت شہری چاہتے ہے کہ الیکشن ہوجائیں۔


اس بار بلدیاتی انتخابات میں دونوں پارٹیاں جان جائیں گی کہ اب ان کی کراچی میں کوئی حیثیت نہیں۔