سندھ کےپرائمری اساتذہ ایک بارپھرسڑکوں پرآگئے

عمران عمران

سندھ کےپرائمری اساتذہ ایک بارپھرسڑکوں پرآگئے

سندھ کےپرائمری اساتذہ ایک بارپھرسڑکوں پرآگئے۔کراچی کے ریڈ زون میں بڑی تعداد میں دوہزارانیس اور دوہزاراکیس  میں بھرتی ہونے والے اساتذہ شریک ہیں۔

کراچی پریس کلب کے سامنے سندھ بھر کے پرائمری اساتذہ نےاحتجاج کیا ۔

 احتجاجی اساتذہ کےمطالبات میں گریڈ سات اور نو کے اساتذہ کو اپگریڈ کرنا،بائیومیٹرک سسٹم ضلعی سطح پر رائج کرنااور تمام اساتذہ کو سروس اسٹرکچر دینےکامطالبہ شامل ہے۔

 بڑی تعداد میں جمع اساتذہ میں دوہزارانیس اور اکیس میں بھرتی ہونےوالےاساتذہ شامل تھے۔

اسپشل سیکریٹری ایجوکیشن پرویز احمد بلوچ نےپریس کلب پہنچ کراحتجاجی مظاہرین سے مطالبات کیے مذاکرات  میں تعطل کی صورت میں مظاہرین نے وزیراعلٰی ہاوس جانے کااعلان کردیا ۔

سندھ اسمبلی  چورنگی کےاطراف  اساتذہ کی ریلی کو روکنےکےلیےپولیس کی بھاری نفری تعینات رہی۔