کراچی میں کورنگی گودام چورنگی کے قریب فیکٹری میں آگ لگ گئی۔
چارفائر ٹینڈرز کی مدد سے آگ پر قابو پالیا گیا۔ کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
کراچی میں کورنگی گودام چورنگی کے قریب فیکٹری میں آگ بھڑک اٹھی۔
اطلاع پر فائر بریگیڈ کے عملے نے موقع پر پہنچ کر ،،ایڈوانس انجینئرنگ اینڈ کنٹریکٹر ز نامی کمپنی کے فرسٹ فلور پر لگی آگ کو بجھانے کا آپریشن شروع کیا۔
چار فائر ٹینڈرز کی مدد سےعملے نے آگ کو مزید پھیلنے سے روک دیا ،، اور کچھ دیر کی جدوجہد کے بعداس پر قابو پالیا۔
فائر بریگیڈ حکام کے مطابق متاثرہ فیکٹری میں آئل پیکنگ کا کام ہوتا ہے ۔
آگ سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ فوری طور پر آگ
لگنے کی وجہ کا علم نہیں ہوسکا