کراچی میں نئی جدید گرین بس اپنےروٹ پرحادثےسےبال بال بچ گئی۔۔ سرجانی ٹاؤن کےقریب اسٹیشن کےنزدیک ہونے والےسلنڈردھماکے سے شعلےبلندہوئے،،لیکن بس متاثرہونےسےبچ گئی۔
ٹوٹی دیواریں۔۔ جلے ہوئےٹائر اور بکھرا ہوا سامان۔۔۔ یہ فورکےچورنگی کا مقام ہے۔
9ستمبرکوفورکےچورنگی کے قریب ایل پی جی سلنڈرزمیں لگنےوالی آگ ،،،کیسےدھماکےمیں تبدیل ہوگئی،،آئیےجانتےہیں عینی شاہدین کی زبانی۔۔
آگ لگنا شروع ہوئی ہےتویہاں سے لوگ بھاگنا شروع ہوئےہم سمجھ رہےتھےکہ ڈاکووغیرہ آگئےہیں لیکن جب اٹھ کےدیکھا تودھواں لگ رہا تھا آگ لگ گئی تھی،گیس سلنڈروالا دکان سےنکل کربھاگ گیاآگ لگی ہوئی تھی میں تویہ سمجھ رہا ہوں اسی کی غفلت لاپرواہی کی وجہ سےیہ واقعہ ہوا ہے،، اسکےبعد پائپ وغیرہ ہوامیں اڑنا شروع ہوگئےسلنڈرجلنا شروع ہوگئےظاہرکسی بھی انسان کی یہاں آنےکی توکنڈیشن نہیں تھی فائربریگیڈ کی توکہنا پڑیگا کہ غفلت اتنہ کہ سوکےاٹھ کےمنہ کوآرہےتھے16 پرکسی نےفون نہیں اٹھایا مجبورا 15 پرکال کی تواسکے15 منڈت بعد گاڑی آئی وہاں
جب ہم نےاٹھ کردیکھا توآگ لگ چکی تھی اس وقت قابوکرنے سےناکام تھی آگ بڑھتی گئی پھرہم نےہوٹل کی طرف سےکورننگ کی ورنہ یہ پٹہ پوراجل جاتا اورہمارا جھونپڑاجل جاتا
یہاں اطراف کا جائزہ لیں توڈپوکی دیواروں کےساتھ جابجا تجاوزات دکھائی دیں گی۔ بس اسٹینڈ۔۔ ہوٹل۔۔ کیبن۔۔ مکینک شاپس اورجانےکیا کیا موجود ہے۔یہاں کام کاج کرنیوالےکہتےہیں کہ سلنڈر میں لگی آگ کوبروقت بجھادیا جاتا تودھماکہ نہ ہوتا۔۔ فائربریگیڈ بھی تاخیرسےپہنچی۔
ٹائرزیادہ تھےپرانےٹائرزیادہ جل گئےتھےدکان کےجواوزاروغیرہ تھےوہ بھی جل گئے ہوٹل والےبھی دوربھاگےبرابرمیں اسپئیرپارٹس والاتھا وہ بھی دکان سےالگ ہوایہ گرین لائن بس والےتھےوہ بھی بچ بچا کرنکلےیہاں سے
موقع پرموجود شہری کہتےہیں جیسےتیسےآگ سےجان بچانےمیں کامیاب ہوئے۔
آگ کے بھڑکتے شعلوں کےاثرات اب بھی گرین لائن کےروٹ کےایک حصےپرواضح دیکھےجاسکتےہیں۔