کراچی میں پاکستان بمقابلہ نیوزی لینڈ دوسرے ون ڈے میچ کے دوران نیشنل اسٹیڈیم میں انوکھے واقعے کا معاملہ، نوجوانوں کا وکٹ پر پہنچ کر پاکستانی کرکٹر محمد رضوان کو گلے لگانا مہنگا پڑ گیا۔
پاکستان بمقابلہ نیوزی لینڈ دوسرا ون ڈے میچ کے دوران نیشنل اسٹیڈیم میں انوکھا واقعہ نواجوان کا وکٹ پر پہنچ کر پاکستانی کرکٹر محمد رضوان کو گلے لگانا مہنگا پڑ گیا، پولیس نے دونوں تماشائیوں کو گرفتار کر کے سرکار کی مدعیت میں عزیز بھٹی تھانے میں مقدمہ درج کر لیا، پولیس کے مطابق مقدمے میں ایس او پیز کی خلاف ورززی کی دفعات شامل کی گئی ہیں، مقدمے میں متن میں ہے کہ نواجوان تماشائی محمد جاوید اور محمد عباس سیکیورٹی کا حصارتوڑ کر میدان میں داخل ہوئے تھے، ملزمان نے سیکیورٹی کا حصار توڑ کر قانون کی خلاف ورزی کی ہے، عزیز بھٹی پولیس نے گرفتار ملزمان کو تفتیشی حکام کے حوالے کردیا ہے۔