سندھ کے ایس ایس یو کمانڈو کی نیشنل آئس اسپورٹس چیمپئن شپ میں شاندار کارکردگی۔

نزاہت خان نزاہت خان

سندھ کے ایس ایس یو کمانڈو کی نیشنل آئس اسپورٹس  چیمپئن  شپ میں شاندار کارکردگی۔


سندھ کے ایس ایس یو کمانڈو کی نیشنل آئس اسپورٹس  چیمپئن  شپ میں شاندار کارکردگی۔ سونے اور کانسی کے تمغے نام کرلیے۔

ترجمان ایس ایس یو کا کہنا ہے اسپیشل سیکیورٹی یونٹ کے کمانڈو مدثر علی نے گلگت بلتستان کی وادی نلتر میں  نیشنل آئس اسپورٹس چیمپئن شپ میں شاندار کارکردگی دکھائی۔

 انہوں  نے چھ روزہ چمپئین شپ  میں فگر اسکیٹنگ میں سونے اور کرلنگ اسکیٹنگ کے مقابلے میں کانسی کا تمغہ اپنے نام کیا۔ چیمپئن شپ میں سندھ، پنجاب، خیبر پختونخواہ، پاک آرمی اور پاک فضائیہ سمیت ملک بھر کی  ٹیموں نے شرکت ۔

 ترجمان ایس ایس یو کےمطابق چیمپئن شپ کا انعقاد موسم سرما کی آمد پر ہر سال کیا جاتا ہے ،،

جس میں   مقامی اور غیر ملکی سیاح ،کھیلوں کے ایونٹس اور مقامی ثقافت سے لطف اندوز ہوتے ہیں۔