چین کے تعاون سے تیار پاک بحریہ کا دوسرا،، ایلفا فریگیٹ پی این ایس تیمور پاک بحریہ کے بیڑے میں شامل ہوگیا

چہرہ ڈیسک چہرہ ڈیسک

چین کے تعاون سے تیار پاک بحریہ کا دوسرا،،  ایلفا فریگیٹ پی این ایس تیمور پاک بحریہ کے  بیڑے میں شامل ہوگیا

چین کے تعاون سے تیار پاک بحریہ کا دوسرا،،  ایلفا فریگیٹ پی این ایس تیمور پاک بحریہ کے  بیڑے میں شامل ہوگیا۔

پاکستان نیوی ڈاکیارڈ میں ہونے والی  تقریب کے مہمان خصوصی چیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل محمدامجد خان نیازی تھے۔

مہمان خصوصی نے پی این ایس تیمور کی کمانڈ سکرول کمانڈر پاکستان فلیٹ کے حوالے کی۔

پاک بحریہ کے سربراہ کا کہنا تھا کہ بحر ہند کا جیو اسٹریٹجک ماحول اور درپیش خطرات ایک مضبوط اور طاقتور بحری فوج کے متقاضی ہیں۔

پی این ایس تیمور جدید ہتھیاروں اور سینسرز سے لیس کثیر المقاصد جہاز ہے۔

یہ جہاز ملکی سمندری حدود اورمفادات کا دفاع مزید موثر بنانے میں اہم کردار ادا کرے گا۔

ترجمان پاک بحریہ کےمطابق اس طرز کے مزید دوجہاز  تکمیل کے مراحل میں ہیں جبکہ پی این ایس طغرل حال ہی میں بحری بیڑے میں شامل ہوا۔