دہشت گردی کے واقعے کو ناکام بنانے والے پولیس افسران اور جوانوں کے لئے قومی اعزازات کی سفارش کریں گے۔ کراچی پولیس چیف

چہرہ ڈیسک چہرہ ڈیسک

 دہشت گردی  کے واقعے کو ناکام بنانے والے  پولیس افسران اور جوانوں کے لئے قومی اعزازات کی سفارش کریں گے۔ کراچی پولیس چیف

کراچی پولیس چیف جاوید عالم اوڈھو نے کہا ہے کہ سیکیورٹی فورسز   کے بروقت ایکشن،جذبے اور مؤثر حکمت عملی کے باعث کراچی پولیس آفس پر حملہ کرنے والے دہشت گرد کامیاب نہیں ہوسکے۔

 دہشت گردی  کے واقعے کو ناکام بنانے والے  پولیس افسران اور جوانوں کے لئے قومی اعزازات کی سفارش کریں گے۔

کراچی پولیس آفس پر حملہ کرنے والے دہشتگردوں کو واصل جہنم کرنے  والے  پولیس افسران  کے اعزاز میں تقریب ہوئی۔

پولیس چیف کراچی جاوید عالم  اوڈھو نے دہشتگردوں سے مقابلہ کرنے والے افسران سے ڈی آئی جی ایسٹ آفس میں ملاقات کی

میڈیا سے گفتگو میں ایڈیشنل آئی جی کراچی نے کہا کہ کراچی پولیس نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں خود کو منوایا ہے ،پولیس کے جوانوں اور افسران نے کسی بھی طرح کے خطرات کو   خاطر میں نہ لاتے ہوئے  اپنے  گھر کا دفاع کیا، یہ جذبہ قابل تعریف ہے

ہمارا جو گھر ہے ایک طرح سے کراچی پولیس  آفس، اس پر اتیک ہو تو کسی نے یہ نہیں سوچا کہ کس کی کیا حدود ہے اور ذمہ داری اس کی کہاں تک محدود ہے،انہوں نے اس ذمہداری کو بہادری ،جرات اور حوصلے کے ساتھ نہ صرف لبیک کہا  بلکہ وہاں پہنچے اور دشمن کے عزائم کو خاک میں  ملادیا

پولیس چیف نے کے پی او آپریشن میں حصہ لینے والے پاک آرمی کے کمانڈوز اور رینجرز کی ضرار ٹیم کو بھی سراہا،ان کاکہنا تھا کہ دہشتگردوں کے پاس مزید گرنیڈ اور جیکٹس تھیں جس سے وہ نقصان پہنچا سکتے تھے، اداروں کے ٹیم ورک اور  کوارڈینیشن کے باعث دشمن کی منصوبہ بندی رائیگاں  گئی

یہ ٹیم ورک ، یہ کورآدینیشن  اور یہ جذبہ ،میرا خیال ہے یہ زندہ قوموں کی نشانی ہے اور مجھے فخر ہے کہ میں اس قوم کا  حصہ ہوں،اس پولیس فورس کا حصہ ہوں،ڈی جی رینجرز صاحب  کے بہت مشکور ہیں کہ انہوں نے اپنی ضرار ٹیم  ہے اور سیکٹر کمانڈر فوری طور پر پہنچے اور پولیس فورس کے شانہ بشانہ رہے

ایڈیشنل آئی جی کراچی نے کہا کہ دہشتگردی کا واقعہ نہ  پہلی بار ہوا ہے اور نہ ہی آخری مرتبہ،مگر اس کے بعد جو قومی جذبہ دیکھنے کو ملا ہے اسے کم نہیں ہونے دیں گے،پولیس چیف  کے مطابق دہشتگردی کے واقعے کے باوجود پاکستان سپر لیگ کے میچز کا کامیابی سے انعقاد  قانون نافذ کرنے والے اداروں اور قوم کی فتح ہے۔