پاکستان سپر لیگ سیزن نائن پوری آب و تاب کے ساتھ جاری ہے۔ کراچی میں شیڈول پی ایس ایل میچز سے متعلق تیاریاں مکمل کرلی گئیں۔سندھ پولیس نے فول پروف سیکیورٹی پلان مرتب کرلیا
کراچی میں پی ایس ایل میچز کے دوران سیکیورٹی اقدامات سے متعلق سینٹرل پولیس آفس میں اجلاس ہوا جس کی صدارت آئی جی سندھ رفعت مختار راجہ نے کی۔، ڈی آئی جی سیکیورٹی ڈویژن نے بتایا اٹھائیس فروری سے کراچی میں شیڈول پی ایس ایل میچز کی سیکیو رٹی کے لئے پانچ ہزار چھ سو اہلکار تعینات ہوں گے جبکہ کرکٹ ٹیموں اور ملکی و غیرملکی مندوبین کو چوبیس گھنٹے سیکیورٹی فراہم کی جائے گی۔میچز کے دوران ٹریفک پلان سے متعلق ڈی آئی جی ٹریفک نے بتایا شہریوں کی سہولت کے لئے متبادل راستے ترتیب دیئے ہیں۔،کوئی سڑک مستقل بلاک نہیں ہوگی۔ کرکٹ ٹیموں کی نقل و حرکت کے وقت سڑکیں عارضی طور پر بند کی جائیں گی۔۔۔