کراچی لیاری سے چوری، ڈکیتی اور موٹرسائیکل لفٹنگ کی متعدد وارداتوں میں ملوث گروہ کے دو ملزم گرفتار۔ چودہ موٹرسائیکلیں اور پارٹس برآمد کرلئے گئے۔
کراچی میں پولیس اور رینجرز نے لیاری میں مشترکہ کارروائی کے دوران ڈکیتی اور موٹر سائیکل لفٹنگ میں ملوث گروہ کے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ ملزمان نے پندرہ سے زائد موٹر سائیکلیں چوری کرنے کا اعتراف کیا ہے۔گرفتار ملز موں سے چودہ موٹر سائیکلیں اور پارٹس برآمد ہوئے ہیں۔ ملزمان کو مزید کارروائی کے لئے پولیس کے حوالے کردیا گیا۔