کراچی میں عرب امارات کے قونصل جنرل بخیت عتیق الرمیسی کا کہنا ہے پاکستان میں خواتین بہت مضبوط ہیں۔
کم عمر جیپ ریلی ونر دینا پٹیل ایسی ہی باہمت خواتین میں سے ایک ہیں۔
کراچی میں متحدہ عرب امارات کے قونصل خانے میں عالمی یوم خواتین کی مناسبت سے تقریب ہوئی۔
یو اے ای کے قونصل جنرل بخیت عتیق الرمیسی کا کہنا تھا کوئی ملک خواتین کی شمولیت کے بغیر ترقی نہیں کرسکتا ۔پاکستان میں خواتین بہت مضبوط ہیں۔
پاکستان کی نوجوان جیب ریلی ونر دینا پٹیل نے ملک کا نام روشن کیا ہے۔ تقریب میں شریک دینا پٹیل کا کہنا تھا مرد اور عورت میں کچھ فرق نہیں ۔
پاکستانی لڑکیاں بہت ذہین ہے ۔
جو کام کرنا ہے وہ دلیر ہوکر کریں۔
لڑکیاں پاکستان کا فخر ہیں،،ہے اور میں ان کے سامنے ایک جیتی جاگتی مثال ہوں