وفاقی وزیر صحت قادر پٹیل دوران حراست عمران خان کے طبی معائنہ کی رپورٹ سامنے لے آئے۔

عمران عمران

وفاقی وزیر صحت قادر پٹیل دوران حراست عمران  خان کے  طبی معائنہ کی  رپورٹ سامنے لے آئے۔

وفاقی وزیر صحت قادر پٹیل دوران حراست عمران  خان کے  طبی معائنہ کی  رپورٹ سامنے لے آئے۔ دعوی کیا عمران خان کی ٹانگ پر چڑھے پلاسٹر کا جواز نہیں ملا ۔  ڈاکٹروں نےدوران معائنہ  ان کے حرکات و سکنات  کو بھی غیرمعمولی قرار دیا۔

وفاقی وزیر صحت قادر پٹیل نے پریس کانفرنس میں  دعوی  کیا  کہ دوران حراست عمران خان کے طبی معائنہ میں ان کی ٹانگ پر چڑھے پلاسٹر کا جواز نہیں ملا ۔

یہ موصوف اتنا بھاری پلاسٹر اٹھائے گھومتے رہے کسی بھی رپورٹ میں فریکچر نہیں آیا

پریس کانفرنس میں  کہا  ٹیسٹ میں منشیات کی بھی نشاندہی ہوئی ہے۔ جبکہ  چیک اپ کے دوران ان  کی حرکت و سکنات بھی   ذہنی صحت مند انسانوں سے مختلف تھیں۔

جب میڈیکل ٹیم نے اسے دیکھا اس کی حرکات و سکنات صیح نہیں لگی دماغی صورتحال پر سوالیہ نشان ہے

ان  کا کہنا تھا اپنے جھوٹ کو سچ ثابت کرنے کے لئے سماجی اور معاشرتی اقدار کو تباہ کردیا گیا ۔انہیں پلاسٹر پہنانے والے ڈاکٹروں سے سوال جواب ہونے چاہیں