آئرن لیڈی کے نام سے مشہور ڈاکٹر سیمی جمالی جناح اسپتال کراچی میں بطور ایگزیکٹو ڈائریکٹر کام کرتی رہیں ۔
ڈاکٹر سیمی جمالی کو ان کےپیشہ وارانہ فرائض کی انجام دہی کے صلے میں حکومت پاکستان نے 23 مارچ 2018 میں تمغہ امتیاز سے نوازا۔
ڈاکٹر سیمی جمالی 19 اگست 1961 میں پیدا ہوئیں۔۔
کورونا کی وباء سے لیکر کسی دھماکے کے بعد جناح اسپتال میں زخمیوں کی آمدہو ۔
یا کسی ناخوشگوار واقعے کے بعد ایمرجنسی کی صورتحال۔سیمی جمالی بذات خود اسپتال میں موجود رہتیں اور مریضوں کو علاج کی سہولتیں فراہم کرنا ان کی اولین ترجیح ہوتی تھی۔
ڈاکٹر سیمی جمالی نے 1986 میں نواب شاہ سے ایم بی بی ایس پاس کیا۔تھائی لینڈ سے ماسٹر آف پبلک ہیلتھ کی ڈگری 1994 حاصل کی۔امریکہ سے پوسٹ ڈاکٹر فیلو 2011 میں کیا۔
2016 سے2021 تک وہ جناح اسپتال کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر رہیں۔طب کے شعبے سے ان کی وابستگی1986 میں باقاعدہ ہوئی جب سول اسپتال کراچی میں ہاؤس جاب کی۔1987 میں قومی امراض قلب میں کارڈیک سرجری یونٹ کی رجسٹرار رہیں۔ اور 1988 میں جناح اسپتال میں میڈیکل آفیسر مقرر ہوئیں۔
1989 میں جناح اسپتال کے میڈیسن وارڈ میں بھی رجسٹرار مقرر ہوئی تھیں۔1990 سے 1997تک جناح اسپتال کے شعبہ حادثات کی انچارچ رہیں ۔1997 میں جناح اسپتال شعبہ حادثات کی ڈپٹی ڈائریکٹر بنی۔2007 میں ڈپٹی ایگزیکٹو ڈائریکٹر اور 2010 میں جناح اسپتال میں جوائنٹ ایگزیکٹو ڈائریکٹر بھی رہیں۔2016 میں گریڈ 21 میں جناح اسپتال کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر مقرر ہوئی تھیں۔
ڈاکٹر سیمی جمالی کو ان کےپیشہ وارانہ فرائض کی انجام دہی کے صلے میں حکومت پاکستان نے 23 مارچ 2018 میں تمغہ امتیاز سے نوازا گیا۔کورونا لہر کےدوران عالمی ادارہ صحت نے ان کو گلوبل ہیرو بھی قرار دیا تھا۔سیمی جمالی کو 2017 میں پاکستان چیمبر آف کامرس کی جانب سےذکریا لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ اور گورنر سندھ کی جانب سے وویمن اچیومنٹ ایوارڈ دیا گیا۔2016 میں بھی گورنر سندھ نے انہیں انجل ایوارڈ سے نوازا۔ ہم نیٹ ورک کی جانب صحت کے شعبے میں نمایاں خدمات انجام دینے پر ڈاکٹر سیمی جمالی کو ہم ویمن لیڈرز ایوارڈ سے نوازا گیا
ڈاکٹر سیمی جمالی کو پاک فوج کی جانب سے اعزازی لیفٹننٹ کرنل کا رینک بھی دیا گیا۔سندھ پولیس نے ان کی خدمات کے اعتراف میں 2016 میں گولڈ میڈل دیا۔صوبائی اسمبلی کی جانب سے بھی انھیں معمار وطن ایوارڈ سے نوازا گیا۔ 1999 میں ہیومین رائٹس کمیشن آف پاکستان نے ایوارڈ دیا۔ڈاکٹرسیمی جمالی کو کورونا کی لہر اور جناح اسپتال میں دھماکوں کے بعد آئرن لیڈی کے نام سے بھی جانا جاتا ہے ۔
جناح پوسٹ گریجویٹ میڈیکل سینٹر کی سابقہ ایگزیکٹو ڈائریکٹر سیمی جمالی کو سندھ پبلک سروس کمیشن کا رکن مقرر کئے جانے کا اعزاز بھی حاصل رہا۔سیمی جمالی کافی عرصے سے کینسر کے موذی مرض میں مبتلا تھیں۔
طب کے شعبے کے لیے سیمی جمالی کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔