سکھر میں قبائلی دہشتگردی اور سرعام فائرنگ کا معاملہ

عرفان علی عرفان علی

سکھر میں قبائلی دہشتگردی اور سرعام فائرنگ کا معاملہ

 

سکھر میں قبائلی دہشتگردی اور سرعام فائرنگ کا معاملہ

سکھر پولیس نےرضا گوٹھ کچے میں بڑا آپریشن کیا۔ ایس ایس پی سنگھار ملک کے مطابق  

ایف آئی آر کے 24 گھنٹوں کے دوران مہر قبائل کے چالیس ملزمان گرفتار کئےگئےہیں۔

ویڈیوز کے ذریعے 16 ملزمان کی شناخت کر لی گئی،

ملزمان کے ٹھکانے مسمار کردیئے، 12 بندوقیں اور 4رپیٹر برآمدکئےگئے۔

گرفتار ملزمان میں شفیق، ارشاد، محمد صالح، محمد بخش، نور محمد، فیض اللہ و دیگر شامل ہیں۔

چار روز قبل مہر قبائل کے ملزمان نے پسند کی شادی کرنے والے جوڑے کے گاؤں پر حملہ کیا تھا، حملے میں دو افراد جانبحق اور دو خواتین کو بھی اغوا کیا گیا تھا، دو روز قبل خواتین کو بازیاب کرا لیا گیا تھا،